Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غصب شدہ مکان کی بازیابی کے لئے فلسطینی خاندان کا عدالت سے رجوع

protest-palestinian-family مقبوضہ بیت المقدس میں 42 افراد پر مشتمل ایک گھرانے نے اپنے گھر کی واپسی کے لیے اسرائیلی عدالت کا رخ کیا ہے جس پر صہیونیوں کے ایک قبضہ گروپ نے قبضہ کررکھا ہے- یہودی آبادکاری کی ایک تنظیم نے مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی علاقے میں یافا شارع پر واقع فلسطینیوں کے متعدد گھروں پر قبضے کر کے وہاں پر مقیم فلسطینی شہریوں کو ان کے مکانوں سے بے دخل کردیا ہے- یہ تنظیم محلے کے باقی ماندہ گھروں پر قبضے کی تدبیریں کررہی ہے- صہیونی تنظیم نے اس جگہ پر یہودی آبادی بنانے کا اعلان کیا ہے- چھینے جانے والے مکانوں میں محمد صباغ کا گھر ہے جس میں اس کے بیٹے، پوتے اور پوتیاں رہائش پذیر تھیں جن کی تعداد 42 ہے- محمد صباغ نے فلسطینی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقدمے کی سماعت کے وقت عدالت میں حاضر ہوکر ان کے خاندان کی مدد کریں اور مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاری کی مذمت کریں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan