Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

کشمیر اور فلسطین کی آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ سراج الحق ، صابر ابو مریم

کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل کو مسترد و مذمت کرتے ہیں اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ انسانی ہاتھوں کی زنجیر کے پروگرام میں شرکت کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے کیا۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان، اسامہ رضی اور راشد قریشی سمیت دیگر قائدین اور عہدیداران موجود تھے۔

یکجہتی کشمیر کے عنوان سے کراچی میں ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی جو پچیس کلو میٹر لمبی زنجیر کے صورت میں بنا کر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ یکجہتی کشمیر کے پروگرام میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا وفد مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم کی قیادت میں شریک ہوا ۔وفد میں مختار احمد، عمران شہزاد اور حسن عباسی شامل تھے ۔

میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین و کشمیر امت مسلمہ کے اہمُ مسائل ہیں ۔ حکومت پاکستان جہاد فی سبیل اللہ کا اعلان کرے اور کشمیر کو آزاد کروائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ بھارت کشمیر میں ظلم و ستم کر رہا ہے اور اسرائیل فلسطین میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدی کی ڈیل مسترد اور مذمت کرتے ہیں۔ اور فلسطین و کشمیری کو آزاد کروا کر ہی دم لیں گے۔

واضح رہے کہ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے لئے ہزاروں مرد و خواتین سمیت بچوں اور نوجوانوں سمیت بزرگوں نے شرکت کی اور میٹروپول چوک سے قائد آباد تک ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکہجتئ کیا ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan