Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین و کشمیر کے مظلوموں کی حمایت انبیاء کی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔ صابر ابو مریم

کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اہلسنت رابطہ کونسل پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین و کشمیر کے مظوموں کی حمایت کرنا انبیاء علیہم السلام کی سیرت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین عالم اسلام کا قلب ہے اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور اسرائیل امریکی سامراج کے شیطانی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے خطے کو جنگ کے دہانے پر لے آئے ہیں۔

صابر ابو مریم نے حالیہ دنوں امریکہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کئے گئے نام نہاد امن منصوبہ کو دنیا کے لئے تباہی و بربادی کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سامنے امریکی مکروہ چہرہ عیاں ہوں چکا ہے۔

امریکہ فلسطین و کشمیر کی عوام کا دشمن ہے اور ظالم صہیونی قوتوں اسرائیل و بھارت جیسے دہشت گرد جارح افواج کا حامی ہے۔ یکجہتی کشمیر ریلی میں اسکولوں کے سیکڑوں طلباء و طالبات شریک تھے ۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم کی قیادت میں شرکت کی۔ وفد میں مختار احمد، عمران شہزاد سمیت حسن عباسی شامل تھے۔

صابر ابو مریم نے مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سمیت خطہ میں امریکی و صہیونی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے صدی کی ڈیل سازش اور پاکستان کے خلاف سرگرم عمل صہیونی قوتوں کے ناپاک عزائم کا پردہ چاک کرتے ہوئے نوجوانوں کو ہوشیار اور باخبر رہنے اور مظلوم اور ظالم کے مابین فرق کو سمجھنے کی ضرورت پر بیان کیا اور فلسطین و کشمیر کے ساتھ عالمی سامراجی قوتوں کی جانب سے خیانت کاری کو آشکار کیا۔

یکجہتی کشمیر ریلی میں علامہ مسرور ہاشمی، علامہ اکرم سیالوی اور مفتی شاہد قادری سمیت علماء کرام اور اسکولوں کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan