Connect with us

Uncategorized

ڈاکٹر رمضان شلح کا نام ایف بی آئی کو مطلوب افراد میں شامل کرنا اسلامی جہاد کیلئے اعزاز ہے:

dr-ramadan-shallah-movement-of-islamic-jihad-secretary-general فلسطینی تحریک اسلامی جہاد نے امریکی ادارے ایف بی آئی کی جانب سے اپنی جماعت کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رمضان شلح کو مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل کیے جانے کو اعزاز قرار دیا ہے۔ اسلامی جہاد کے رہنما الشیخ نافذ عزام نے کہا ہے کہ ڈاکٹر رمضان شلح ایسے رہنما ہیں جو اپنے وطن اور قوم کی آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔امریکا یا کوئی دوسری طاقت انہیں نقصان پہنچانے کی طاقت نہیں رکھتے۔ انہیں معلوم ہے کہ ڈاکٹر رمضان شلح کو نقصان پہنچانے کی کیا قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ الشیخ نافذ عزام نے کہا کہ ڈاکٹر رمضان شلح کو ایف بی آئی کی جانب مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل کرنے کا مطلب ہے کہ اسلامی جہاد اس صف میں کھڑی ہے جو امریکی پالیسیوں کیخلاف ہے اور اسلامی جہاد امریکی خوشنودی کی طلب گار نہیں ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan