Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نابلس میں عباس ملیشیا کی فائرنگ سے فلسطینی شہری شہید

فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز کی طرف سے گولی لگنے سےایک فلسطینی شہری کی موت واقع ہوگئی۔ یہ واقعہ شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے مرکز میں گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران پیش آیا۔ عباس ملیشیا نے فلسطینی شہریوں عمید طبیلہ اور مصعب اشتیہ کو حراست میں لیا جس کے خلاف شہری احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

عباس ملیشیا نے فلسطینی شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔

نابلس کے مقامی ذرائع نے نابلس میں مظاہرین کے خلاف پی اے سکیورٹی کریک ڈاؤن کے دوران سر میں گولی لگنے سے فراس یاش کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، وہ شہید امجد یاش کے بھائی ہیں۔

عرین الاسود گروپ نے شہید فراس کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں کہا کہ ہم فراس کی موت پر شکستہ دل ہیں۔

دوسری طرف فلسطینی سیاسی حلقوں نے شہری کو دوران احتجاج گولی مار کر شہید کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عباس ملیشیا کی غنڈہ گردی قرار دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan