Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کومسجد اقصیٰ کا تقدس پامال نہیں کرنے دیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے ترجمان محمد حمادہ نے یہودیوں کی آنے والی تعطیلات کے دوران مسجد اقصیٰ میں غنڈہ گردی اور تلمودی تعلیمات کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی روکنے کا عزم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مذہبی تہواروں کی تعطیلات کےدوران اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قبلہ اول کی بے حرمتی کی اجازت دیتا اور انتہا پسندوں کو مسلمانوں کے مقدس مقام میں داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔

حمادہ نے اتوار کو ریڈیو بیانات میں اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ میں قابض دشمن اور اس کے آباد کار جو کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ بہت خطرناک ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ دراندازی کے ذریعے نئے حقائق کو ثابت کرنا چاہتا ہے، جن میں سب سے اہم مسجد اقصی کی زمانی اور مکانی بنیادوں پر تقسیم کی سازش ہے۔

انہوں نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ضروری لمحے کی حد تک ہوشیار رہیں۔ خاص طور پر القدس اور غرب اردن کو قبلہ اول کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم قبلہ اول کے دفاع کے لیے تیار ہےاور ہم مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کرنے اور اس کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan