Connect with us

Uncategorized

مغربی کنارے میں حماس کے کارکنوں کو اغواکرنے کا سلسلہ جاری

abbas-militia-kidnap مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنوں کو اغوا کرنے کا سلسلہ جاری ہے- فلسطینی صدر محمو د عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ رور حماس کے تین کارکنوں کو اغوا کیا- رام اللہ میں عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے شہر کی ایک سڑک پر چلتے ہوئے اسکول ٹیچر خلیل حامد کو اغوا کیا – واضح رہے کہ خلیل حامد مغربی کنارے میں سلام فیاض حکومت کی سیاسی انتقامی کارروائی کا پہلے بھی شکار ہوچکے ہیں- انہیں حماس سے تعلق کی بناء پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا- طولکرم میں عباس ملیشیا نے یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو اغوا کیا جبکہ الخلیل سے اس فلسطینی شہری کو اغوا کیا گیا جو حال ہی میں اسرائیلی قید سے رہائی پا کر گھرپہنچاتھا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan