Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

مسجد اقصیٰ کی بندش اور فلسطینیوں کا قبلہ اول بیت المقدس میں داخلہ پر اسرائیلی پابندی سنگین عالمی جنگی جرم ہے۔ محمد حسین محنتی، شکیل قاسمی

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ پر کوئی حق نہیں،قبلہ اول بیت المقدس کی بندش آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔صابر کربلائی ، پیر محفوظ اعجاز
 
مسجد اقصیٰ اور قبلہ اول بیت المقدس کے تقدس کی پائمالی پر امت مسلمہ عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے۔ 
 محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، مظفر ہاشمی،علامہ شوکت مغل قادری، قاری شمیم احمد، ناصر رضوان ایڈووکیٹ ،عبد الوحید یونس، فخر الدین نورانی،عباس نورانی اور دیگر کا نیو میمن مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب
 
6
اسرائیل کا مسجد اقصیٰ پر کوئی حق نہیں،قبلہ اول بیت المقدس کی بندش آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔صابر کربلائی ، پیر محفوظ اعجاز
 
مسجد اقصیٰ اور قبلہ اول بیت المقدس کے تقدس کی پائمالی پر امت مسلمہ عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے۔ 
 محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، مظفر ہاشمی،علامہ شوکت مغل قادری، قاری شمیم احمد، ناصر رضوان ایڈووکیٹ ،عبد الوحید یونس، فخر الدین نورانی،عباس نورانی اور دیگر کا نیو میمن مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب
 

کراچی (  )جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما شکیل قاسمی،ناصر رضوان ایڈووکیٹ، فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے رکن اور جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر محمد حسین محنتی ، فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر کربلائی ، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ ، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ اظہر علی ہمدانی سمیت جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمائوں علامہ شوکت مغل قادری، قاری شمیم احمد، ناصر رضوان ایڈووکیٹ ،پیر محفوظ اعجاز،عبد الوحید یونس، فخر الدین نورانی،عباس نورانی اور دیگر نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بندش اور فلسطینیوں کا قبلہ اول بیت المقدس میں داخلہ پر اسرائیلی پابندی سنگین عالمی جنگی جرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعیت علمائے پاکستان اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام مسجد اقصیٰ اور قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیل افواج کے مسلسل حملوں اور قبلہ اول کے تقدس کی پائمالی کے خلاف نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ پر بعدنماز جمعہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور قبلہ اول بیت المقدس پر جاری حملوں اور تقدس کی پائمالی کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے جن پر مردہ باد امریکہ،ا سرائیل نا منظور اور مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت پر مبنی جملے آویزاں تھے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی نے مسجد اقصیٰ میں مسلمان نمازیوں کے داخلے پر اسرائیل کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ور کہا کہ یہ پابندی عالمی قانون کی رو سے جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے اور غاصب اسرائیل کے خلاف غزہ میں کئے جانے والے جنگی جرائم سمیت مسجد اقصیٰ اور قبلہ اول بیت المقدس کے تقدس کی پائمالی کے خلاف بھی جنگی جرائم کا ٹرائل کیا جائے، انکاکہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے نماز ادا کرنے پر پابندی اسرائیل کی عالمی قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ہیگ میں سنہ 1899ء اور 1907ء میں طے پائے بین الاقوامی معاہدوں میں قرار دیا گیا ہے کہ کسی بھی ملک کے مذہبی مقام کو اس کے پیروکاروں کے لئے بند کرنا جنگی جرائم میں شمار کیا جائے گا۔ اسی طرح جنیوا معاہدہ مجریہ 1949ء اور اس کے زیرانتظام تمام پروٹوکولز بھی مقدس مقامات کے دفاع کی سختی سے تلقین کرتے ہیں اور ان کی بندش کو جنگی جرم قرار دیتے ہیں۔ ان عالمی معاہدوں اور قوانین کی رو سے مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیل کا سنہ 1967ء سے قبضہ بھی صاف صاف ناجائز قرار دیا جاتا ہے۔ ان تمام معاہدوں کا اطلاق صہیونی ریاست پر بھی ہوتا ہے اور اگر ان پر عمل درآمد میں دانستہ لاپرواہی اور ان کی خلاف ورزی کو دیکھا جائے تو اسرائیل بار بار جنگی جرائم کا ارتکاب کرچکا ہے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر کربلائی نے کہا کہ صہیونی ریاست کی جانب سے قبلہ اول میں فلسطینیوں کا داخلہ بند کرنا ایک سنگین نوعیت کی اشتعال انگیز کارروائی ہے جس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے اور ان کی تمام تر ذمہ داری صہیونی ریاست پرعائد ہوگی۔ان کاکہنا تھا کہ مسجدا قصیٰ میں فلسطینی نمازیوں اور اس کے محافظوں کے داخلے پر پابندی کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اب یہ صہیونی فوج اور ریاست کا معمول بن چکا ہے۔ اسرائیل کا خیال ہے کہ وہ اپنی مرضی کے تحت مسجد اقصیٰ کو بند کرکے یہ ثابت کرے گا کہ اس مقدس مقام پر اس کا کوئی حق ہے لیکن ہم یہ بات دو ٹوک الفاظ میں واضح کررہے ہیں کہ صہونی ریاست کا مسلمانوں کے قبلہ اول پر کوئی حق نہیں ہے۔ پوری مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے تمام اسلامی مقدسات اسلامی اوقاف کی وفف شدہ املاک ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ مسجد اقصیٰ پر مستقل قبضے کی صہیونی سازشیں کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔کربلائی نے کہا کہ مسلم امہ نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیںہم قبلہ اول کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اس وقت حالت جنگ میں ہیں۔ ایسے حالات میں پوری مسلم امہ کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ بیت المقدس کے دفاع کے لیے اپنی مذہبی اور اخلاقی  ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرے اور قبلہ اول کے دفاع میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے فلسطینیوں کی ہرممکن مدد کی جائے۔
اس موقع پر مظاہرین نے مردہ باد امریکہ، اسرائیل نامنظور، القدس کی آزادی تک جنگ رہے گی، اسرائیل کی نابودی تک جنگ رہے گی کے فلک شگاف نعرے بلند کئے اور امریکی و اسرائیل پرچم بھی نذر آتش کئے
 
1
2
3
5
4

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan