Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام جماعت اسلامی پاکستا ن کے اجتماع عام میں فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والی صیہونی اسرائیلی مظالم پرمبنی تصویر نمائش کا انعقاد ، سیکڑوں شرکاء نے معائنہ کیا۔

لاہور ( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستا ن کے زیر اہتمام مینار پاکستان لاہور پر جماعت اسلامی پاکستا ن کے اجتماع عام’’تحریک تکمیل پاکستان‘‘ میں فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے صیہونی اسرائیلی مظالم پر مبنی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے،

plf9

لاہور ( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستا ن کے زیر اہتمام مینار پاکستان لاہور پر جماعت اسلامی پاکستا ن کے اجتماع عام’’تحریک تکمیل پاکستان‘‘ میں فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے صیہونی اسرائیلی مظالم پر مبنی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے، تصویری نمائش کا آغاز اکیس دسمبر سے کیا گیاہے ، تصویری نمائش میں فلسطین کے عوام پر ڈھائے جانے والے صیہونی انسانیت سوز مظالم پر مبنی تصاویر آویزاں کی گئی تھیں۔

جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام ’’تحریک تکمیل پاکستان‘‘ میں شریک سیکڑوں شرکاء نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستا ن کے تحت لگائی گئی تصویری نمائش کا معائنہ کیا اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے صیہونی سفاکانہ مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کیا اور اس عز م کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام مظلوم فلسطینیوں کی جد وجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں اور مظلوم فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت لاہور مینار پاکستان پر لگائی گئی تصویری نمائش میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا اسٹال بھی لگایا گیا ہے جہاں تاریخ فلسطین پر مبنی بچوں کے لئے فلسطینی کارٹون کی سی ڈیز اور ماہنامہ وائس آف فلسطین کے علاوہ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کے ہینڈ بلز بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

 

 

 {gallery}plf_ji_exhib{/gallery}

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan