Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مساجد پر حملہ صہیونی انتہاء پسند پالیسی کا حصہ ہے: حماس

palestine_foundation_pakistan_hamas-flags3

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے انتہاء پسند یہودی جتھے کی جانب سے بیت لحم میں مسجد انبیاء کو نذر آتش کرنے کے سانحے کی سخت مذمت کی ہے اور اللہ کے گھر کو نشانہ بنانے کے اس واقعے کو اسلام، مسلمانوں، فلسطینی قوم اور ان کے مقدسات کے خلاف انتہاء پسندی اور تعصب انگیز کارروائی قرار دیا ہے۔ حماس نے کہا کہ یہ حملہ فلسطینیوں کو اپنے مسلمہ اصولوں سے دستبردار کرنے کی ایک ناکام کوشش تھا۔ حماس نے پیر کے روز بیت لحم میں تاریخی مسجد انبیاء میں آتشزدگی کے خلاف اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ہم فریق اوسلو سے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات اور اس کے ساتھ سکیورٹی تعاون سے فوری دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہیں، حماس نے فتح حکومت سے ایک ایسی فلسطینی مصالحت و مفاہمت کی طرف رجوع کرنے کی اپیل کی جس کے مطابق فلسطینی مسلمہ اصولوں کی پاسداری اور فلسطینی قوم کے حقوق کا دفاع کیا جا سکے۔ بیان میں فلسطینی قوم سے اسرائیل کے خلاف مزاحمت منظم و مضبوط کرنے کے لیے تعاون کی اپیل بھی کی گئی۔ حماس کی ترجمانی کرتے ہوئے ڈاکٹر صلاح بردویل نے کہا اس مسجد پر حملہ اسرائیلی حکومت کی اس خام خیالی پر مبنی اصول کی روشنی میں کیا گیا ہے کہ اس زمین پر فلسطینیوں کا کوئی وجود نہیں۔ بردویل نے واضح کیا کہ مسجد کی بے حرمتی کی وجہ گزشتہ روز گابی اشکنزئی اور دیگر اسرائیلی فوجی عہدیداروں کی بیت لحم میں عباس ملیشیا کی قیادت سے ملاقات ہے۔ اس کارروائی سے معلوم ہوتا ہے کہ فلسطینی میں دینی مقدس مقامات کے خلاف مہم شروع کر دی گئی ہے۔ حماس کے ترجمان نے فلسطینی مذاکرات کار گروپ سے راست مذاکرات ترک کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بات چیت کی آڑ میں صہیونی قوتیں اسلامی مقدس مقامات پر جارحیت کی مرتکب ہو رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan