Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی علماء کا مقدسات کی حفاظت کے لیے تحریک انتفاضہ شروع کرنے کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_intifada1

فلسطین میں علماء کے متحدہ محاز نے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں مسجد کو ندرآتش کرنے اور قرآن کریم کے نسخوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے قابض اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا حصہ قرار دیا ہے. علماء کا کہنا ہے کہ اسرائیل یہودیوں کے اس گھناٶنے جرم میں برابر کا شریک ہے فلسطین میں موجود تمام اسلامی مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے تحریک انتفاضہ شروع کرنے کی ضرورت ہے. غزہ میں علماء رابطہ بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودیوں کا مکروہ چہرہ بہت پہلے فلسطینی عوام کے سامنے آ چکا ہے اور آج مغربی کنارے میں بیت لحم کے فجار علاقے میں مسجد کی شہادت اور قرآن کریم کے نسخوں کو نذرآتش کرنے اب یہودیوں کی اسلام اور فلسطین دشمنی میں کوئی کمی نہیں رہ گئی علماء نے فلسطین بھر کےتمام شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقدس مقامات، مساجد اور قرآن کریم کے تحفظ کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور یہودیوں کی ہرناپاک سازش کو ناکام بنا دیں. علماء کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے یہودی بستیوں کی تعمیر کے لیے انتہا پسند یہودیوں کو کھلی چھٹی دینے کے بعد اب مسلمانوں کی املاک اور مقدس مقامات پر حملے کوئی انوکھی بات نہیں، فلسطینی اتھارٹی کے نام نہاد مذاکرات کا یہی نتیجہ برآمد ہونا تھا. علماء بورڈ نےفلسطینی صدر محمود عباس اور غیرآئینی فتح کی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مساجد اور قرآن کریم کے نسخوں کی شہادت کے بعد بھی فلسطینی اتھارٹی کی خاموشی نہایت افسوسناک ہے. ایسے لگتا ہے کہ قابض صہیونی دشمن اور محمود عباس ایک طے شدہ اور مشترکہ ایجنڈے کے تحت اسلامی مقدسات پر حملے کر رہے ہیں. بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی آبادکاروں کی طرف سے فلسطین میں مقدس مقامات کی بے حرمتی میں تواتر کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے جبکہ محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے ابھی تک اس پر کوئی دو ٹوک موقف سامنے نہیں آیا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan