Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسئلہ فلسطین کے حل کی خاطر روس کے فعال کردار کے متمنی ہیں: خالد مشعل

khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas81 اسلامی تحریک مزاحمت ( حماس) کے سیاسی شعبے کے چیئرمین خالد مشعل کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم مسئلہ فلسطین کے حل میں روس کے کردار کو مزید فعال دیکھنا چاہتی ہے۔ “ماسکو کو غزہ کا محاصرہ اور فلسطینیوں کی مشکلات ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ روس کا مفاد مغرب کے ساتھ نہیں بلکہ عربوں سے تعلقات کی بہتری میں مضمر ہے۔” ان خیالات کا اظہار خالد مشعل نے ماسکو کی جامع مسجد کے دورے کے موقع پر مفتی دیار روس سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ روسی مفادات مغرب سے نہیں بلکہ عربوں سے اپنی تعلقات کو بہتر بنانے میں ہے۔ حماس کے وفد کو روس میں خوش آمدید کہتے ہوئے کونسل برائے مفتیاں روس کے سربراہ روای عین الدین نے کہ “فلسطینیوں کے درمیان اختلافات سے بلواسطہ طور پر اسرائیل کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔” انہوں نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات پر جلد از جلد قابو پائیں اور قومی مصالحت کی طرف پیش رفت کریں۔ مفتی عین الدین نے روسی مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی خاطر اپنے فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیں۔ انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری اور مسجد اقصی کے نیچے سرنگیں کھودنے کی کارروائیاں فوری طور پر بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan