Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل جنگی جہازوں کی غزہ ائرپورٹ پر بمباری

gaza-airport اسرائیل فوج نے غزہ کے خلاف اپنی جارحیت میں اضافہ کر دیا ہے۔ منگل کی رات اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح شہر کے مشرقی علاقے میں واقع غزہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بمباری کی۔ قومی سیکیورٹی ادارے کے ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ جنگی جہازوں نے ہوائی اڈے کی مرکزی عمارت پر تین حملے کئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر پائیلٹ کے جاسوسی طیارے سے ایک میزائل داغا گیا جبکہ ایف سولہ جنگی جہازوں نے ہوائی اڈے کی پہلے ہی بمباری سے تباہ شدہ عمارت پر دو میزائل داغے۔ غزہ ائر پورٹ پر منگل رات گئے کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan