Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محاصرے میں تخفیف آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے:حماس

palestine_foundation_pakistan_hamas-logo62

اسلامی تحری مزاحمت – حماس – نے اسرائیل کی طرف سےغزہ کی پٹی کا محاصرہ کم کرنے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض صہیونی ریاست غزہ کی معاشی ناکہ بندی اٹھانے کے بجائے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جمعرات کے روز دمشق میں حماس کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے بعد اپنی ساکھ کو دنیا کے سامنے بہتر بنانے کے لیے غزہ کی معاشی ناکہ بندی میں تخفیف کا اعلان کیا ہے، جو عملی سطح پر نہ صرف فلسطینی عوام کے ساتھ فراڈ ہے بلکہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ حماس نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ کی معاشی ناکہ بندی اٹھانے کا دعویٰ کر رہا ہے تو شہر کے تمام بند زمینی اور سمندری راستوں کو کھولتے ہوئے اپنی فوجیں سرحدوں سے ہٹائے، شہریوں کی آزادانہ نقل وحرکت اور سامان کی ترسیل تمام راستوں سے غزہ پہنچانے کی ضمانت فراہم کرے۔ بیان میں کہا گیا کہ حماس اسرائیل کے اس اقدام کو فلسطینی عوام سے دھوکہ کی ایک اور شکل قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کرتی ہے۔ بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی اٹھانے کے لیے دنیا بھر سے امدادی قافلوں کو غزہ بھیجنے کا عمل تیز کیا جائے۔ حماس نے کہا کہ غزہ کے شہریوں کو بیرونی امداد سے زیادہ شہر کی سرحدوں کو کھولنے کی ضرورت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan