Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امدادی جہاز پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے: ایران

palestine_foundation_pakistan_hossein-amir-abdollahian-irans-ambassador-in-bahrain بحرین میں مقیم ایرانی سفیرعبد الحیان نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ایرانی امدادی جہاز پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو ایران اس کا بھرپور جواب دینے سے نہیں کترائے گا۔ مانامہ میں ایرانی سفیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی امدادی ایجنسی ریڈ کریسنٹ کے امدادی کارکن غزہ محصورین کیلئے امدادی سامان لے کر اس جہاز میں جا رہے ہیں۔ سفیر نے واضح کیا کہ جہاز کیلئے ایرانی حکومت کی طرف سے کوئی سیکیورٹی انتظامات نہیں کئے گئے ہیں اور جہاز میں کوئی ایرانی فوجی موجود نہیں ہے۔ اسی دوران ایرانی ریڈ کریسنٹ سے وابستہ نوجوانوں کی تنظیم نے کہا ہے کہ 11000ہزار جوانوں نے اپنے جسم کے اعضاء ،غزہ جنگ میں متاثرین کیلئے ریڈ کریسنٹ کو بطور عطیہ فراہم کئے ہیں۔ اسی دوران اطلاعات آ رہی ہیں کہ اسرائیلی بحری فوجی لبنانی امدادی جہاز کو روکنے کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چند دنوں میں یہ جہاز غزہ کی طرف پہنچنے والا ہے۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونت میں یہ خبریں مسلسل شائع کروائی جا رہی ہیں کہ لبنانی جہاز میں حزب اللہ کے مجاہدین سوار ہونگے۔ اسرائیلی وزیر دفاع ایہود براک نے ایرانی اور لبنانی بحری امدادی جہازوں کو روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے کل فوج اور انٹیلی جنس حکام کے ساتھ ایک نشست بھی کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan