Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

’’مبارک‘‘ استعفی کیمپ ڈیوڈ نظام کی رخصتی ہے: شامی ذرائع ابلاغ

palestine_foundation_pakistan_egyptian-intifada-uprising-celebration6

حسنی مبارک کی رخصتی پر مصری عوام میں جشن کا سماں ہے تو دوسری جانب شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بھی اسے خطے اور ساری دنیا کے نظام پر دور رس اثرات مرتب کرنے والی پیش رفت قرار دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق مبارک کا استعفی کیمپ ڈیوڈ معاہدے کے نظام کا بھی خاتمہ ثابت ہوگا۔ شام کے ایک روزنامے کا کہنا ہے کہ مصری عظمت اور خود مختاری کو فروخت کرنے والے گروپ کی رخصتی سے مصر کی عظمت رفتہ لوٹ آنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مصری انقلاب سے پوری امت کے حالات پر گہرے اثرات مرتب ہونگے بالخصوص غزہ محاصرے میں شریک اور کیمپ ڈیوڈ مذاکرات میں فلسطینیوں کے پیٹھ پر چھرا گھونپنے والے گروپ کی رخصتی سے فلسطینیوں کی جدوجہد کو نیا ولولہ ملے گا۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مصری قوم کی روٹیوں پر پلنے والے گروپ نے قوم کی عظمت، ملک کی خود مختاری اور امن کو اسرائیلیوں اور امریکیوں کے ہاتھوں بے دام فروخت کر دیا تھا عوامی انقلاب کے بعد 35 سالوں سے کھوئی ہوئی مصر کی عظمت رفتہ بھی بحال ہو جائے گی۔ شام کے ایک روزنامے نے ہفتے کے روز اپنی شہ سرخی میں لکھا ہے ’’مصر نے تاریخ رقم کر دی‘‘۔ اخبار کے مطابق مصری عوام میں تبدیلی کی خواہش کا سمندر یہیں نہیں تھمے گا بلکہ اب زندگی کے تمام شعبوں میں اس کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan