Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

شمالی غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی زخمی

palestine_foundation_pakistan_gaza-casualty1

اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے شمالی غزہ کے مشرقی سرحدی علاقے میں کام کرنے والے دو فلسطینی مزدوروں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ہے۔ مزدور بیت لاھیا کے علاقے میں عمارتوں کا ملبہ اٹھا رہے تھے کہ صہیونی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ فلسطینی میڈیکل سروسز کے میڈیا کوآرڈینیٹر ادھم ابو سلمیہ کے مطابق 24 اور 29 سال کے دو فلسطینی غزہ کے سرحد پر عمارتوں کا ملبہ اٹھا رہے تھے کہ سرحد پار کھڑی صہیونی فوج نے ان کی ٹانگوں پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں زخمی ہو گئے، دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے پانچ سال سے غزہ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور جنوری 2009ء کی جنگ میں غزہ کی تباہ ہونے والی عمارتیں تاحال تعمیر نہیں ہو سکیں۔ اسرائیلی فوج سرحدی علاقوں میں ان عمارتوں کا ملبہ اٹھانے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کرتا رہتا ہے اور تاحال سیکڑوں فلسطینی غزہ کی اسرائیلی سرحد پر زخمی ہو چکے ہیں۔ مزید برآں اسرائیل غزہ کی حدود میں داخل ہو کر بھی جارحیتوں کا ارتکاب کرتا رہتا ہے۔ غزہ پر فضائی بمباری اور مغربی ساحل پر ماہی گیروں پر فائرنگ بھی آئے روز کا معمول ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan