Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

لبنان: بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء کا اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے یاد گار مقام ملیتا کا دورہ

لبنان کے دارلحکومت بیروت میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ’’دوسرا عالمی کنونشن برائے حق واپسی فلسطین‘‘ کے شرکاء نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ لبنان کی جانب سے مزاحمتی سیاحت گاہ ’’ملیتا‘‘ کا دورہ کیا اور حزب اللہ کی مقاومتی صلاحیتوں اور ماضی کی یادوں کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ ملیتا جنوبی لبنان میں واقع ہے اور یہ وہی

IMG 5967

لبنان کے دارلحکومت بیروت میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ’’دوسرا عالمی کنونشن برائے حق واپسی فلسطین‘‘ کے شرکاء نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ لبنان کی جانب سے مزاحمتی سیاحت گاہ ’’ملیتا‘‘ کا دورہ کیا اور حزب اللہ کی مقاومتی صلاحیتوں اور ماضی کی یادوں کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ ملیتا جنوبی لبنان میں واقع ہے اور یہ وہی مقام ہے کہ جہاں سے حزب اللہ نے سنہ1982ء سے سنہ2000ء تک اور پھر سنہ2006ء میں اسرائیلی غاصب دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اسی مقام سے مجاہدین آپریشن کے لئے جاتے رہے، سنہ2006ء میں حزب اللہ کی غاصب اسرائیل کے ساتھ ہونے والی 33روزہ جنگ میں حزب اللہ کی کامیابی کے بعد اس مقام کو سیاحت گاہ بنا دیا گیا ہے جہاں دنیا بھر سے لوگ آ کر حزب اللہ کی جہادی اور مزاحمتی سرگرمیوں کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرتے ہیں۔
ملیتا سیاحتی مقام پر حزب اللہ کی جانب سے غاصب اسرائیل کے بھاری ٹینکوں کو تباہ کئے جانے سمیت دیگر اسلحہ ضبط کئے جانے کی تمام ساز و سامان کو میوزیم میں یاد گار کے لئے رکھا گیا۔
بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء نے اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے اس مقام کا مکمل دورہ کیا اور حزب اللہ کی صلاحیتوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب حزب اللہ غاصب اسرائیل کے قبضے سے القدس کو بازیاب کروائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan