Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری صابر ابو مریم کی لبنان کے معروف اہلسنت رہنما شیخ ماہر حمود سے ملاقات

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری صابر ابو مریم نے لبنانی دارالحکومت بیروت میں لبنان کے معروف اہلسنت رہنما شیخ ماہر حمود سے ملاقات کی اور جذبہ خیر سگالی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی

IMG 5730

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری صابر ابو مریم نے لبنانی دارالحکومت بیروت میں لبنان کے معروف اہلسنت رہنما شیخ ماہر حمود سے ملاقات کی اور جذبہ خیر سگالی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
معروف لبنانی عالم دین شیخ ماہر حمود نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین پورے عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے اور فلسطین و قدس کی بازیابی ایک عقیدتی جذبے کے ساتھ جاری رکھنا یقیناًقابل تحسین ہے، اس موقع پر صابر ابو مریم نے شیخ ماہر حمود کو پاکستان آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستان کے عوام سے خطاب کریں گے۔

IMG 5728

IMG 5727

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan