Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

قوم فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہے ۔ مفتی گلزار نعیمی ، ڈاکٹر صابر ابو مریم ملاقات

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے جماعت اہل حرم کے سربراہ اور جامعہ نعیمیہ کے سرپرست اعلی مفتی گلزار نعیمی سے جامعہ نعیمیہ اسلام آبا د میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وفد میں مختار بلوچ، محمد رضا اور دیگر بھی موجود تھے ۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مفتی گلزار نعیمی کا کہنا تھا کہ افسوس ناک بات ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام اسرائیل اور امریکہ کے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں اور خطے کی عرب ریاستیں اسرائیل کو تسلیم کر کے فلسطینیوں اور پوری مسلم امہ کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بطور مسلمان اور پاکستان کا شہری ہونے کے ناطے ہم سب کا قومی فریضہ ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھیں ۔

اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مفتی گلزار نعیمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ پوری مسلم امہ اور انسانیت کا مسئلہ ہے ہ میں سب کو باہمی اتحا دکے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے اس مسئلہ کی حمایت جاری رکھنا ہو گی تا دشمن کی تمام سازشوں کو بھی اپنے اتحاد سے ناکام بنایا جائے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan