Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

مسئلہ فلسطین کی حمایت نے مسلم دنیا کے عوام کو متحد کر رکھا ہے ۔ علامہ امین شہیدی ، ڈاکٹر صابر ابو مریم ملاقات

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) معروف عالم دین اور امت واحدہ فورم کے سربراہ علامہ امین شہید ی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کی حمایت نے مسلم دنیا کے عوام کو متحد کر رکھا ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم اور ان کے ہمراہ وفد کے اراکین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے قیام سے مسلسل جاری جد وجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور ملک بھر میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اقدامات کو سراہا ۔ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے علامہ امین شہیدی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امید ہے کہ امت واحد ہ فورم مسئلہ فلسطین کو ترجیحی مسائل میں رکھتے ہوئے تعاون جاری رکھے گا ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan