Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

قبلہ اول پریہودی حملوں کے خلاف عالم اسلام جمعہ کو یوم سیاہ منائیں: یوسف القرضاوی

qaradawi1 معروف مذہبی اسکالر اور عالمی علما اتحاد کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف القرضاوی نے عالم اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ جمعۃ المبارک کو مسجد اقصیٰ میں یہودی حملوں کے خلاف یوم سیاہ کے طور پرمنائیں۔ پیر کے روز مصری دارالحکومت قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہودیوں کی مسجد اقصیٰ کے حوالے سے سازشیں حدود سے تجاوز کر چکی ہیں، ایسے میں عالم اسلام کا فرض ہے کہ وہ اپنے تاریخی مقدس مقام کی حفاظت کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ کی نصرت اوراسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ عرب دنیا میں قبلہ اول پر یہودیوں کے حملوں پر خاموشی طاری ہے جو اسرائیل کو اپنے ناپاک عزائم جاری رکھنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan