Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“فتح کی ایگزیکٹو کونسل گولڈ سٹون رپورٹ میں بحث پرتاخیر کی ذمہ دار ہے”

palestine-org مغربی کنارے میں مختلف سماجی اور مذہبی جماعتوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی کے مرتکب قابض اسرائیلی فوجی اور سیاسی حکام کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ اسرائیل نے غزہ جنگ کے دوران جس طرح مسلمہ عالمی قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کی اس پراسرائیلی قیادت کو قانون کے کٹہرے میں لایا جانا ضروری ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے گولڈ سٹون رپورٹ پربحث موخر کیے جانے کے معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور بین الاقوامی سطح پرایسی کمیٹی کی تشکیل ضروری ہے جو اس امر کی چھان بین کرے کہ آیا بحث کو مؤخر کرنے میں کس کا ہاتھ ہے اور اس کے کیا اسباب ہیں۔ بیان میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے گولڈ سٹون کی رپورٹ کو موخر کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فتح کی قیادت خصوصا ایگزیکٹو کونسل سے کہاگیا کہ وہ اس اقدام کی ذمہ داری قبول کرے، کیونکہ گولڈ سٹون کی رپورٹ میں اسرائیل کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے بجائے اسرائیل کو فرار کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اگر فلسطینی اتھارٹی کے اس اقدام کی تحقیقات نہ کی گئیں توفتح کی ایگزیکٹو کونسل اس کی ذمہ دار ہوگی اور وہ اس گھناؤنی سازش میں مجرموں کی صف میں شامل سمجھی جائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan