Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن کی سرپرست کمیٹی کا اجلاس، فلسطین اور کشمیری مظلومین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

plf-sarparast-meeting

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین کا اہم اجلاس ادارہ نور حق کراچی میں 13 اکتوبر اتوار کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرپرست اراکین بشمول جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، جمعیت علماء پاکستان سندھ کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری ، تحریک منہاج القرآن کے رہنما مفتی مکرم قادری، پی ایم ایل ن کے قاضی زاہد حسین ، سماجی ورکر عمران شہزاد اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم شریک تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے ہر ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور مظلوم فلسطینیوں اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور پاکستان کے عوام میں آگہی کے لئے پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے۔ رہنماؤں کا کہنا تھاکہ تحریک انتفاضہ فلسطین اور مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا سب سے اہم اور اوّل مسئلہ ہے۔فلسطین ، کشمیر ، یمن، روہنگیا کے عوام مظلوم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر جیسے مسائل کے حل کے لئے اقوام عالم نے ظالم اور صہیونی قوتوں کی پردہ پوشی کر رکھی ہے۔کشمیریوں پر ہونے والا بھارتی ظلم امریکہ سمیت انسانی حقوق کے نام نہاد دعویداروں کے چہرے پر سیاہ کلنک ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ فلسطین فاؤنڈیشن کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ کشمیری عوام پر جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا دور حاضر میں اہم ترین فریضہ ہے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے علماء اور خطباء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام اور خطباء حضرات مذہبی و نجی محافل میں فلسطین اور کشمیر میں ہونے والے اسرائیلی اور بھارتی مظالم پر آگہی فراہم کریں۔جمعہ نماز کے اجتماعات میں قبلہ اوّل بیت المقدس پر صہیونیوں کے حملوں کی اور کشمیر میں جاری بھارتی ظلم کی سخت مذمت کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل فلسطین کا مسئلہ ختم کرنے کے لئے شام و عراق اور افغانستان سمیت کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہے ہیں۔انہوں نے فلسطین ، کشمیر ، یمن اور روہنگیا میں جاری مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔اجلاس کے اختتام پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے شہید و مرحوم رہنماؤں بشمول شہید آفتاب جعفری، شہید عدیل عباس، مرحوم مظفر احمدُہاشمی اور محفوظ یار خان کے برادر بزرگ مطلوب یار خان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan