Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت’فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر‘‘ مہم کا آغاز کر دیاگیا۔

فلسطین مسلم امہ کے جسم کا ٹکڑا ہے جسے جدا نہیں ہونے دیں گے۔ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بائیس جولائی کو کراچی میں بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقا د کیا جائے گا۔دنیا بھر کے مسلمان فلسطینیوں کے ساتھ ہیں ،تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلسطین پر غاصب صیہونی قبضہ مسلم امہ اور عالم انسانیت پر قبضہ ہے ۔مظفر ہاشمی،محفوظ یار خان اور مولانا صادق رضاصابر کربلائی ،عقیل انجم،شبر رضاو دیگر کی مشترکہ پریس کانفرنس
 
DSC09963
فلسطین مسلم امہ کے جسم کا ٹکڑا ہے جسے جدا نہیں ہونے دیں گے۔ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بائیس جولائی کو کراچی میں بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقا د کیا جائے گا۔دنیا بھر کے مسلمان فلسطینیوں کے ساتھ ہیں ،تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلسطین پر غاصب صیہونی قبضہ مسلم امہ اور عالم انسانیت پر قبضہ ہے ۔مظفر ہاشمی،محفوظ یار خان اور مولانا صادق رضاصابر کربلائی ،عقیل انجم،شبر رضاو دیگر کی مشترکہ پریس کانفرنس
 

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے ماہ رمضان المبارک میں ’’فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر‘‘ مہم کا آغاز کر دیا۔ملک بھر میں سیمینارز اور کانفرنسز اور تصویری نمائشوں سمیت ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے۔فلسطین مسلم امہ کے جسم کا ٹکڑا ہے جسے جدا نہیں ہونے دیں گے۔دنیا بھر کے مسلمان فلسطینیوں کے ساتھ ہیں ،تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلسطین پر غاصب صیہونی قبضہ مسلم امہ اور عالم انسانیت پر قبضہ ہے ۔رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو فلسطینیوں سے یکجہتی اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے ملک بھر میں عالمی یوم القدس منایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی، جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی رہنما علامہ عقیل انجم قادری اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی رہنما مولانا صادق رضا اور جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی رہنما سید شبر رضا نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان سر زمین انبیاء علیہم السلام پر بسنے والے مظلوم اور پسے ہوئے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کو اپنا شعاراور دینی و اخلاقی فریضہ سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں رمضان المبار ک کے آخری اور با برکت جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کوعالمی یوم القدس کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ آج عالم اسلام انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے اور سامراجی طاقتوں امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کی زد پر ہے ،آج اسلام کے نام پر دہشت گردی کو رواج دے کر عالمی مغربی استعمار امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل اسلام کا چہرہ مسخ کرنا چاہتے ہیں اور مسلم امہ کے درمیان تقسیم پیدا کر کر عالم اسلام کے قلب ’’فلسطین‘‘ پر اپنا ناجائز اور غاصبانہ تسلط قائم رکھنا چاہتے ہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ دو سال قبل مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں شروع ہونے والی اسلامی بیداری کی تحریکوں میں بنیادی نعرہ فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی رہا ہے تاہم اسی حوالے سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کے عنوان سے جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کی تحریک کو ’’فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر‘‘ کے عنوان سے منایا جائے۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کاکہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت و نصرت اور عالمی مغربی استعمار امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل سے اظہار نفرت کے عنوان سے ’’فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر‘‘کے عنوان سے مہم کا آغاز کر دیا ہے اس حوالے سے ملک بھر بشمول کراچی، حیدر آباد، کوئٹہ، ملتان، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت فیصل آباد اور دیگر مقامات پر سیمینار بعنوان ’’ فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کی معروف سیاسی و مذہبی شخصیات شریک ہوں گی، جبکہ ’’آزادی فلسطین واک‘‘، احتجاجی مظاہرے، فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے صیہونی مظالم کو آشکار کرنے کے لئے تصویری نمائشوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت شروع ہونے والی ’’فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر‘‘ مہم میں فلسطینیوں کے حق واپسی، فلسطینیوں کے حق خود ارادیت اور فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے ، کا مطالبہ کیا جائے گااور کوشش کی جائے گی کہ پاکستان میں مغربی استعماری کمپنیوں اور خصوصاً اسرائیلی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکات بھی کیا جائے ،تاہم اس حوالے سے شعور بیداری مہم کا آغاز بھی کیا جائے گاجبکہ مسلم امہ کے اتحا د اور یکجہتی پر زور دیا جائے گا۔ان کاکہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت شروع ہونے والی ’’فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر‘‘ مہم کے سلسلے میں کراچی میں بائیس جولائی بروز پیر کو ’’ریڈیو پاکستان آڈیٹوریم‘‘ نزد حسن اسکوائر میں بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس بعنوان ’’فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی محترمہ شہلا رضا، پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما امداد چانڈیو، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری عمران اسماعیل، پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل تاج حیدر، جماعت اسلامی پاکستان صوبہ سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما بشیر جان سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے۔اسلام آبادمیں بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس بعنوان ’’فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر‘‘ کا انعقادستائیس جولائی کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کیا جا رہاہے جس میں سابق وزیر اعظم کشمیر سردار عتیق الرحمان، پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما راجہ ظفر الحق، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربرای شیخ رشید سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما کرنل نذیر اور دیگر شریک ہوں گے۔حیدر آباد میں بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس بعنوان ’’فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر‘‘ کا انعقاد21جولائی کو حیدر آباد پریس کلب میں کیا جائے گا جس میں سندھ بھر کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے۔ملتان ، لاہور، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ میں پندرہ رمضان المبارک کو بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس بعنوان ’’فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر‘‘ کا انعقادکیا جائے گا جبکہ مختلف اوقات میں تصویری نمائشوں اور آزادی فلسطین ریلیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan