Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاونڈیشن بلوچستان کا رمضان المبارک کو ’’فلسطین اتحاد امت کا مظہر‘‘ کے عنوان سے منانے کا اعلان

سرپرست فلسطین فاونڈیشن بلوچستان , تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء سردار روح اللہ خلجی، رہنماء فلسطین فاونڈیشن بلوچستان مولانا منظور حسین لاشاری، الطاف حسین ہزارہ اور صالح محمد سومرو,علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطین فاونڈیشن بلوچستان نے اس سال ماہ مبارک رمضان اور یوم القدس کو “فلسطین اتحاد امت کا مظہر” کے عنوان سے منسوب کیا ہے۔

plf 15 domki

سرپرست فلسطین فاونڈیشن بلوچستان , تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء سردار روح اللہ خلجی، رہنماء فلسطین فاونڈیشن بلوچستان مولانا منظور حسین لاشاری، الطاف حسین ہزارہ اور صالح محمد سومرو,علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطین فاونڈیشن بلوچستان نے اس سال ماہ مبارک رمضان اور یوم القدس کو “فلسطین اتحاد امت کا مظہر” کے عنوان سے منسوب کیا ہے۔

اسی مناسبت سے تصویری نمائش اور فلسطین سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں سیاسی، مذہبی، قبائلی رہنماء اور شیعہ، سنی علمائے کرام شر کت کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء سردار روح اللہ خلجی، رہنماء فلسطین فاونڈیشن بلوچستان مولانا منظور حسین لاشاری، الطاف حسین ہزارہ اور صالح محمد سومرو نے مزید کہا کہ اس وقت عالم اسلام اپنی تاریخ کے مشکل دو رسے گذر رہا ہے۔ جہاں اسلام دشمن سامراجی قوتیں امت مسلمہ کے خلاف نت نئی سازشوں میں مصروف ہیں۔ اسلام جو کہ امن و سلامتی کا دین ہے، کے مقدس نام پر دہشت گردی اور نفرتوں کی تعلیم، سامراجی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انبیاء (ع) کی سر زمین فلسطین پورے عالم اسلام کی محبت کا محور ہے۔ جہاں بوڑھے استعمار برطانیہ نے ایک سازش کے تحت اسرائیل کی صیہونی حکومت قائم کی اور اب شیطان بزرگ امریکہ صیہونی ریاست کی سر پرستی کر رہا ہے۔ یہ ریاست نہ فقط فلسطینی عوام پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر جاری دہشت گردی اور قتل غارت گری میں بھی اس ریاست کا عمل دخل سب پر عیاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے محترم ہے، جس پر غاصب صیہونی ریاست کا قبضہ ناقابل برداشت ہے۔ یہی سبب ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان اسرائیل غاصب کے خلاف سراپا احتجاج رہے ہیں۔ حالیہ برسوں میں عر ب دنیا جہاں عوامی انقلابات سے گذر رہی ہے۔ عوامی بیداری کی ان تحریکوں میں بھی بیت المقدس و فلسطین کی آزادی کا نعرہ بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ لہذا ہم سمجھتے ہیں کہ “فلسطین، اتحاد امت کا مظہر” ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمان شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث وغیرہ کی تفریق سے بالا تر ہو کر آزادی فلسطین کی تحریک میں شریک ہیں۔ اسی لئے فلسطین فاونڈیشن بلوچستان نے اس سال ماہ مبارک رمضان اور یوم القدس کو “فلسطین اتحاد امت کا مظہر” کے عنوان سے منسوب کیا ہے۔ اسی مناسبت سے تصویری نمائش اور فلسطین سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں سیاسی، مذہبی، قبائلی رہنماء اور شیعہ، سنی علمائے کرام شر کت کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے غیور عوام اور عوام کی نمائندہ سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ آزادی فلسطین کی تحریک کی حمایت کی ہے۔ ہم اس موقعہ پر یوم القدس کوئٹہ کے عظیم شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی قدس و فلسطین کی راہ میں اپنے پاکیزہ لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اقوام عالم میں غاصب اسرائیل کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت، اس غاصب ریاست کے انجام کی نشاندہی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) نے فرمایا تھا کہ اگر دنیا کے مسلمان متحد ہو کر ایک ایک بالٹی اسرائیل پر بہادیں تو وہ سیلاب میں غرق ہوجائے گا۔ حماس اور حزب اللہ نے غاصب اسرائیل کے خلاف جس جرات و استقامت کا مظاہرہ کیا ہے وہ اس بات کی نوید ہے کہ اب اسرائیل کا زوال اور فلسطین کی آزادی کا وقت قریب آچکا ہے۔ انشاء اللہ جلد ہی مظلوم فلسطین عوام کو آزادی نصیب ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بلوچستان کے غیور عوام سے اپیل کروں گا کہ وہ بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی کی تحریک میں بھر پور شرکت کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan