Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر چھ ماہ کے لیے قبلہ اول سے بے دخل

کل  اتوار کو قابض  اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں محکمہ اوقاف اسلامی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شیخ ناجح بکیرات کو مسجد اقصیٰ سے چھ ماہ کے لیے بے دخل کردیا۔

القدس کے میڈیا ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے کل اتوار کو انہیں طلب کیا اور انہیں قبلہ اول سے بے دخلی کا نوٹس دیا۔

گذشتہ برسوں کے دوران اسرائیلی انٹیلی جنس نے مسجد اقصیٰ سے گرفتاری اور بے دخلی کے متعدد فیصلے جاری کیےاور شیخ بکیرات کے خلاف سفری پابندیاں عائد کیں۔

حالیہ برسوں میں اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کے اپنے فیصلوں میں تیزی لائی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan