Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی کو اسرائیلی عدالت سے عمر قید، ایک ملین ڈالر جرمانہ کی سزا

فلسطین سینٹر فار پرزنر اسٹڈیز نے تصدیق کی ہے کہ قابض ریاست کی جیلوں میں عمر قید کی سزا پانے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 549 ہو گئی ہے۔ کل اتوار کواسرائیلی ریاست کی عدالت نے جنین کے ایک قیدی کے خلاف نئی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تحقیقی مرکز کے ڈائریکٹر ریاض الاشقر نے بتایا کہ سیالم ملٹری کورٹ نے اتوار کو جنین کے جنوب مغرب میں واقع گائوں طورہ سے تعلق رکھنے والے قیدی محمد مروح کبھا کے خلاف عمر قید کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ اسے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔ تین ملین شیکل (تقریباً ایک ملین ڈالر) جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ یہ سزا اسے  ڈیڑھ سال قبل ایک اسرائیلی آباد کار کو قتل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

الاشقر نےبتایا کہ قابض فورسز نے 24/12/2020 کو “کبہا” کو طورہ گاؤں میں اس کے گھر کا محاصرہ کرنے کے بعد گرفتار کیا اور اسے جلمہ فوجی سیل میں تفتیش کے لیے منتقل کیا۔ اس سے تفتیش اور تشدد کا سلسلہ  ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہا۔ اس پر جنین ضلع کے الریحان گاؤں کے قریب آباد کار ایستھر ہرگن کو قتل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

الاشقر نے مزید کہا کہ کبھا نے 21 دسمبر 2020 کو طبی غفلت کے نتیجے میں 10 نومبر 2020 کو قابض ریاست کی جیلوں میں جنین سے اپنے قیدی دوست کمال ابو ویر کی شہادت کے بدلے میں آباد کار  کا قتل کیا۔ ملٹری پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے فرد جرم کے جواب میں اسے آپریشن کے تین دن بعد گرفتار کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan