Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غیرقانونی نظر بندی کے خلاف فلسطینی کی بھوک ہڑتال23 ویں روز بھی جاری

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض ریاست کی صہیونی جیل میں غیر معینہ مدت کےلیے حراست میں لیے جانے والے فلسطینی نوجوان نے اپنی غیرقانونی نظر بندی کے خلاف 23 روز قبل بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی  جیل میں قید26سالہ نوجوان محمد منیر عمر  جن کا تعلق فلسطینی علاقہ طولکرم سے ہے، صہیونی جیل میں اپنی غیر قانونی انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف 23 روز سے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں  میں سینکڑوں فلسطینیوں کوبغیر کسی الزام کےنام نہاد انتظامی قید کی ظالمانہ پالیسی کے تحت پابند سلاسل کر دیا جاتا ہے اور جس کے خلاف فلسطینی قیدی احتجاجی بھوک ہڑتال کے ذریعے رہائی تک احتجاج جاری رکھتے ہیں جس کے نتیجے میں انہیں رہائی دے دی جاتی ہے البتہ اکثر اوقات فلسطینی احتجاجی بھوک ہڑتال کے نتیجے میں جان کی بازی ہار کر شہید بھی ہوجاتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan