Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کے لیے شام کا امدادی قافلہ روانہ

syrian-aid
محصور فلسطینی عوام کے لیے شام کا امدادی قافلہ گزشتہ روز دمشق سے غزہ کے لیے روانہ ہو گیا-
امدادی قافلہ دس ٹرکوں پر مشتمل ہے جن پر ایک سو چالیس ٹن غذائی اور طبی سامان اور کپڑے ہیں-’’ شامی عوامی کمیٹی برائے امداد فلسطینی عوام‘‘ کے سربراہ احمد عبدالکریم نے کہا کہ غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان شام کے مختلف شہروں سے اکٹھا کیا گیا ہے-

انہوں نے شامی خبر رساں ایجنسی ’’سانا ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امدادی سامان عید الاضحی کے موقع پر فلسطینی عوام کے لیے اپنے شامی بھائیوں کی طرف سے ایک حقیر سا تحفہ ہے – انہوں نے کہاکہ شامی عوام کبھی بھی فلسطینیوں کی امداد میں پیچھے نہیں رہی- وہ ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہے-
احمد عبدالکریم نے ذکر کیا کہ امدادی قافلہ اردن کے دارالحکومت عمان پہنچے گا جہاں سے امدادی سامان اقوام متحدہ کے پرچم والی اردنی گاڑیوں میں غزہ لے جایا جائے گا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan