Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ:اسرائیلی طیاروں کی بمباری،5 فلسطینی شہید

palestine_foundation_pakistan_palestinian-martyr10

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے پانچوں مزاحمت کار تھے اوران کا تعلق انصارالسنہ نامی ایک چھوٹے گروپ سے تھا۔ غزہ کی حکمراں اسلامی تحریک مزاحمت حماس اسرائیل کے ساتھ جنوری 2009ء میں طے پائے جنگ بندی کے معاہدے پر عمل پیرا ہے اور وہ اسرائیلی علاقے کی جانب راکٹ حملوں کو روکنے کے لیے کوشاں ہے لیکن اس کے باوجود چھوٹے گروپوں سے تعلق رکھنے والے مزاحمت کار راکٹ حملے کرتے رہتے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس سال اب تک غزہ سے اسرائیلی علاقے کی جانب دو سو سے زیادہ راکٹ ،میزائل اورمارٹرز فائر کیے جا چکے ہیں۔ ان حملوں میں یہودیوں کا تو کوئی خاص جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا لیکن ان کے جواب میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں دسیوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan