Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عرب لیگ مذاکرات کاروں کو گرین سگنل نہ دینے کے اپنے موقف پر قائم رہے: مشعل

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas-and-palestinian

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے عرب لیگ کی فلسطین ـ اسرائیل مذاکرات سے متعلق فالو اپ کمیٹی پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو یہودی بستیوں کی تعمیر کے باوجود اسرائیل سے مذکرات جاری رکھنے کا گرین سگنل نہ دینے کے اپنے موقف پر قائم رہے. خیال رہے کہ عرب لیگ کی فالو اپ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس 04 اکتوبر کو قاہرہ میں ہو رہا ہے. اجلاس میں اسرائیل کی طرف سے یہودی آبادکاری دوبارہ شروع کرنے کے باوجود فلسطینی اتھارٹی کے تل ابیب کے ساتھ مذاکرات کی نوعیت پرغور کیا جائے گا. قبل ازیں عرب لیگ یہ واضح کر چکی ہے کہ اگر اسرائیل نے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر دوبارہ شروع کی تو وہ مذاکرات کی حمایت سے دستکش ہو جائیں گے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق خالد مشعل نے ان خیالات کا اظہار پیر کو دمشق میں عرب پارلیمان کے اجلاس کے بعد اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات میں کیا. انہوں نے کہا کہ دشمن کےعزائم خطرناک ہیں انہیں فلسطینیوں پر مسلط کرنے کا موقع نہیں دینا چاہیے اور نہ ہی امریکی دباٶ میں آنے کی ضرورت ہے.اسرائیل جب امریکی مطالبات اور تجاویز کا احترام کرنے کو تیار نہیں توفلسطینیوں اور عربوں کو اپنے حقوق پرپسپائی کی بھی ضرورت نہیں. خالد مشعل کا کہنا تھا کہ “مجھے امید ہے کہ عرب لیگ کی فالو اپ کمیٹی چار اکتوبر کے اجلاس میں اپنے اس فیصلے پر قائم رہے گی جس میں اس نے اسرائیل پر واضح کیا ہے کہ تل ابیب کی طرف سے یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھی گئی تو وہ فلسطینی اتھارٹی کے راست مذاکرات کی حمایت ترک کر دیں گے. فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کے حوالے سے خالد مشعل نے کہا کہ حماس مصالحت کے لیے مکمل طور پر سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے. اس وقت اسرائیل کے ساتھ بے سود مذاکرات میں وقت کے ضیاع کی ضرورت نہیں بلکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام فلسطینی جماعتیں مصالحت پرتوجہ دیں. مصالحت حماس اور فتح سمیت تمام فلسطینی دھڑوں کے یکساں مفاد میں ہے اور کوئی بھی اس سے مستغنی نہیں. اسرائیل کی طرف سےیہودی بستیوں کی تعمیر دوبارہ شروع کیے جانے کا جواب بھی مصالحت کی صورت میں دیا جا سکتا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan