Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ۔ نیتن یاھو کے مابین ملاقات 21 تاریخ کو ہو گی

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister-mahmoud-abbas-pro-israel1

فرانس میں یہودی تنظیموں کی نمائندہ کمیٹی کے سربراہ ’’رچرڈ پراسکیا‘‘ نے کہا ہے فلسطینی غیر آئینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے مابین رواں ماہ کی 21 تاریخ کو پیرس میں فرانس کی زیر نگرانی ملاقات متوقع ہے۔ پراسکیا نے فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کی ملاقات کے بعد بتایا کہ صدر نے مجھے بتایا کہ وہ مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے اور 21 اکتوبر کو محمود عباس، نیتن یاھو اور ہیلری کلنٹن میں ملاقات ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ملاقات حتمی نہ سہی مگر اس کا کافی امکان ہے۔ فرانسیسی صدر نے ان کے بیان پر بات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے ہفتے سرکوزی نے اعلان کیا تھا کہ محمود عباس، نیتن یاھو اور مصری صدر حسنی مبارک یورپی یونین کے سربراہ اجلاس کی تیاریوں کے لیے پیرس آئیں گے۔ خیال رہے کہ یہ اجلاس نومیر میں ہو گا۔ ایک پریس کانفرنس میں سرکوزی یہ بھی کہ چکے ہیں کہ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے امریکا کی دس سالہ کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور اب اس معاملے یورپ کو اپنا بڑا کردار ادا کرنا ہو گا۔ خیال رہے کہ یہ اسرائیلی اور فتحاوی قیادت کے مابین یہ ملاقات ایسے وقت ہو رہی ہے جب اسرائیل نے پورے فلسطین میں اپنے جرائم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan