Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسماعیل ھنیہ نے ریڈ کراس کی عالمی کمیٹی کا استقبال کیا

palestine_foundation_pakistan_ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-minister-red-cross-team

ریڈ کراس کی عالمی کمیٹی کا وفد غزہ پہنچ گیا جہاں فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے اس کا پرتپاک استقبال کیا اور فلسطین میں ریڈ کراس کی سرگرمیوں اور اسرائیلی عقوبت خانوں میں فلسطینی اسیران کی ابتر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران قیدیوں کے ساتھ جیلوں میں برتے جانے والے توہین آمیز سلوک اور انہیں اپنے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر بحث کی گئی۔ وزراء کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی اس ملاقات میں اسیران کے امور کے وزیر محمد فرج الغول، وزیر اعظم کے سیاسی مشیر ڈاکٹر یوسف رزقہ، وزارت خارجہ کے انڈر سکریٹری ڈاکٹر احمد یوسف اور فلسطنیی حکومت کے ترجمان طاھر نونو بھی شریک تھے۔ وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے مہمان وفد سے ملاقات کے دوران ریڈ کراس کی جانب سے اقتصادی اور میڈیکل سروسز کی تفصیلات سے اور وفد کی جیل میں قیدیوں سے ملاقات سے آگاہی حاصل کی۔ وزیر اعظم نے ریڈ کراس سے صہیونی حکومت پر فلسطینی اراکین پارلیمان کی القدس سے شہر بدری کے فیصلے کو کالعدم کرنے کا دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے ریڈ کراس سے صہیونی جیلوں میں فلسطینی اسیران کے مصائب میں کمی لانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے فلسطین میں ریڈ کراس کی خدمات کو سراہا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan