Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

الخلیل

صہیونی آباد کار کی تیز رفتار گاڑی سے فلسطینی بچہ زخمی

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) زخمی فلسطینی بچے کو موقع پر موجود افراد کی مدد سے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسےانتہائی نگہداشت کے وارڈ میں  طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارےکے شہر الخلیل میں کیرات ارباء صہیونی  غیر قانونی بستی کے قریب ایک شرپسند  آباد کار نے اپنی تیز رفتار  گاڑی کو ایک فلسطینی بچے سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں بچہ بری طرح زخمی ہوگیا تاہم صہیونی آباد کار  موقع سے فرار ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق  ایک 8 سالہ فلسطینی بچے، جس کی شناخت عبدالرحیم الجابری کے نام سے ہوئی ہے، کو صہیونی  آبادکار نے اپنی گاڑی کی زد میں اس وقت لیا جب بچہ سڑک کے کنارے فٹ پاتھ پر سڑک عبور کر نے کے لیے کھڑا  تھا۔

مزید معلومات کے مطابق زخمی فلسطینی بچے کو موقع پر موجود  افراد کی مدد سے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسےانتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan