Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی دم توڑ گیا

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غرب اردن ۔ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں دو ہفتے قبل  زخمی ہونے والا ایک فلسطینی شہری اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

نابلس کے ایک اسپتال کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینی کو لایا گیا تھا۔ اس کے پیٹ میں گولیاں لگی تھیں جس کے نتیجے میں اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی تھی۔

ڈاکٹروں نے دو ہفتے تک نوجوان کی زندگی بچانے کی کوشش کی مگر بہت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ جاں بر نہ ہوسکتا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔

خیال رہے کہ فلسطینی شہری ضیا الصبارینی کو دو ہفتے قبل اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا جس کے بعد اسے نابلس کے ایک اسپتال میں لےداخل کیا گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan