Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

انتہا پسند یہودی لیڈر کی قیادت میں آبادکاروں کے قبلہ اول پر دھاوے

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس ۔ قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ روز دسیوں یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں  مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے کے موقعے پر انتہا پسند مذہبی لیڈر یہودا گلیک بھی موجود تھا اور اس نے یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاوے جاری رکھنے کی ترغیب دی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں بدھ کو یہودی آباد کاروں، اور صہیونی انٹیلی جنس حکام  سمیت بیسیوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ گذشتہ روز مجموعی طور پر 81یہودی آباد کاروں نے فول پروف سیکیورٹی میں حرم قدسی کی بے حرمتی کی۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنو یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

 یہودی شرپسندوں کی طرف سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری طرف قابض فوج نے فلسطینی روزہ داروں کی قبلہ اول میں عبادت پر مزید قدغنیں عاید کردی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan