Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رواں سال کے پہلے چار ماہ میں 1460 فلسطینیوں کی گرفتاری

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹرکی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال [2022] کے پہلے چار ماہ میں اسرائیلی فوج کے روز مرہ کی بنیاد پر جاری رہنے والے کریک ڈاؤن میں 1460 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا اور حراستی  مراکز میں ڈال کر انہیں جسمانی اور نفسیاتی اذیتوں کا نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر ریاض الاشقر نے بتایا کہ قابض اسرائیلی حکام نے رواں سال کے آغازسے اب تک ڈیڑھ ہزار سے زاید فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کا ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق ہے۔ القدس سے 560 فلسطینیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جو کہ رواں سال میں مجموعی طورپر گرفتار فلسطینیوں کا 38 فی صد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے پہلے چار ماہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار کئے جانے والے فلسطینیوں میں 182 بچے شامل ہیں جن میں سے بیشتر کی عمریں پندرہ سال کے لگ بھگ تھیں۔ گرفتاری کے وقت قابض فوج نے نہتے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ حراست میں لیے جانے والے بچوں میں 9 سالہ محمد سنقرط ،11 سالہ داؤد حجازی، قصی وائل جادو اور 14 سالہ جنین سلمان شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan