Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

کویتی تنظیم کا فلسطینیوں کی معاونت کے لیے’الاقصیٰ 50‘ کے عنوان سے مہم

کویت میں ایک فلاحی تنظیم ’کویت چیریٹی آرگنائزیشن‘ نے کل جمعہ کے روز فلسطینیوں کی امداد کے لیے ’الاقصیٰ 50‘ کے عنوان سے ایک نئی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے دوران پانچ اہم منصوبوں کے لیے امداد اکٹھی کی جا رہی ہے۔

تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل عثمان الثوینی نے بتایا کہ تنظیم کے زیراہتمام شروع ہونے والی مہم میں فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کے شعبوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان میں پانچ منصوبے شامل ہیں۔ امدادی مہم کے دوران فلسطینی ضرورت مندوں کے لیے مالی امداد،القدس، غزہ کی پٹی اور غرب اردن کے علاقوں کے فلسطینی شامل ہیں۔

قدس پریس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مظلوم فلسطینی قوم کے لیے اس وقت امداد کی اشد ضرورت ہے۔ سرکاری اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلسطین میں 30 فی صد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہےہیں جب کہ غزہ  کی پٹی میں بے روزگاری کا تناسب 50 فی صد سے زیادہ ہے۔

الثوینی نے کہا کہ ان کی امدادی مہم کے دوسرے مرحلے میں غریب گھرانوں کی مالی امداد، اسپتالوں کے لیے طبی امداد، یتیم بچوں کی کفالت کے لیے امداد، گھروں کی تعمیر اور طبی سامان شامل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan