Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

رفح بارڈر پر سرنگ میں ایک فلسطینی بجلی کا جھٹکا لگنے سے شہید

palestine_foundation_pakistan_tunnel-between-egypt-and-gaza3

فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق غزہ اور مصر کے مابین سرحد پر کھودی گئی ایک سرنگ میں خان یونس سے تعلق رکھنے والا ایک فلسطینی نوجوان بجلی کا جھٹکا لگنے سے شہید ہو گیا۔ مصر کی جانب سے سرحدی پھاٹک بند کیے جانے کے بعد یہ سرنگیں اہل غزہ کے لیے لائف لائن کا کام دے رہی ہیں۔ ’’ مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے نے طبی عملے کے حوالے سے بتایا ہے کہ 22 سالہ عبداللہ ابو حماد کی لاش کو غزہ کی پٹی کے جنوبی ضلع رفح کے ابو یوسف النجار شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ غزہ کی پٹی کے اسرائیلی محاصرے کے بعد مصر نے بھی رفح کراسنگ بند کر رکھی ہے جس کے بعد فلسطینیوں کے لیے ضروریات زندگی کی آمد ورفت کا واحد ذریعہ رفح کی سرحد پر کھودی گئی سرنگیں ہیں۔ ان خطرناک سرنگوں سے گزرتے ہوئے فلسطینی آئے روز حادثات کا شکار ہوتے رہے ہیں۔ ابو حماد کی حالیہ شہادت کے بعد سرنگوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 158 تک پہنچ گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan