Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اردن کا قافلہ ’’ انصار 1‘‘ اگلے ماہ غزہ پہنچے گا

palestine_foundation_pakistan_jordan-gaza-aid

اردن کی لائف لائن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ محصورین غزہ کی مدد کے لیے ’’ الانصار 1‘‘ نامی امدادی قافلہ اگلے ماہ کی بارہ تاریخ کو غزہ کے ساحل پر پہنچ جائے گا، قافلے میں 300 افراد شامل ہیں۔ کمیٹی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ امدادی قافلے کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کی مہم شروع کی جا رہی ہے۔ عمان میں موجود تجارتی یونینز اور پھر ہر ضلع میں ان یونینز کی شاخوں سے عطیات اکھٹے کیے جائیں گے۔ کمیٹی کا اکاؤنٹ اسلامی بنک میں کھلوایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر میڈیکل ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر احمد العرموطی نے بتایا کہ تجارتی یونینز کا ایک وفد اگلے ہفتے غزہ کا دورہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے عطیات کی ایک ایک پائی اہل غزہ تک پہچائی جائے گی۔ معاملات کی شفافیت کے لیے عطیات کا حساب سب کے لیے کھلا ہو گا۔ قافلے میں تجارتی یونینز، سول سوسائٹی، اسلامی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندے۔ صحافی، اہم قومی شخصیات شامل ہونگے۔ قافلے میں عورتوں، علماء، اراکین کلب اور مخیر حضرات کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔ قافلے کے ساتھ غزہ لے جائے جانے والے سامان کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیمنٹ، لوہے، لکڑی اور بجلی کے سامان پر مشتمل تعمیراتی سامان اسی طرح اہل غزہ کی ضروریات کا سامان مثلا طبی سامان، دوائیاں، بچوں کا دودھ وغیرہ منتظمین کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan