Connect with us

پی ایل ایف نیوز

حکومت یوم القدس کو سرکاری سطح پرمنانے کا اعلان کرے،

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت القدس امت اسلامی کا مرکز و محور کانفرنس میں سیاسی ومذہبی رہنماؤں کا مطالبہ 

حلیم عادل شیخ،اسد اللہ بھٹو، فردوس شمیم،سینیٹر علامہ عباس کمیلی، علامہ قاضی احمد نورانی ،، باقر زیدی،یونس بونیری، محفوظ یار خان، مظفر ہاشمی، ازہر ہمدانی،ڈاکٹر عالیہ امام ،صابر کربلائی و دیگرکا کانفرنس سے خطاب

plfkarachi

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت القدس امت اسلامی کا مرکز و محور کانفرنس میں سیاسی ومذہبی رہنماؤں کا مطالبہ 

حلیم عادل شیخ،اسد اللہ بھٹو، فردوس شمیم،سینیٹر علامہ عباس کمیلی، علامہ قاضی احمد نورانی ،، باقر زیدی،یونس بونیری، محفوظ یار خان، مظفر ہاشمی، ازہر ہمدانی،ڈاکٹر عالیہ امام ،صابر کربلائی و دیگرکا کانفرنس سے خطاب
کراچی ( اسٹاف رپوٹر ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کی عالمگیر تحریک کی حمایت کے لئے القدس کانفرنس بعنوان القدس امت اسلامی کا مرکزو محور.

فلسطین فاؤنڈیش پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر کربلائی کی زیر صدات اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر کراچی میں منعقد ہوئی ، القدس کانفرنس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو،وزیر مملکت برائے مذہبی امور کے ترجمان اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما ازہر علی ہمدانی ،سینیٹر علامہ عباس کمیلی ،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، ، عوامی نیشل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، سابق رکن قومی اسمبلی مظفر ہاشمی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر کربلائی نے خطاب کیا۔القدس کانفرنس میں عوام کی بڑی تعداد سمیت انسانی حقوق کے اداروں کے نمائندوں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں سمیت سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کاکہنا تھا کہ یمن ،شام ،مصر،لیبیا،شام،اور پاکستان میں حالات کے اصل ذمہ دار صہونی ہیں ۔موجودہ خطہ کے خرابی حالات کے اصل ذمہ دار اسرائیل و انڈیا ہے ۔حکمرانو کو ں مظلوم فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کیلئے عملی اقدامات کرنا چایئے ۔اپنی مشترکہ جدو جہد سے ہی مسئلہ کا حل ممکن ہے ۔ڈاکٹرعالیہ امام مسئلہ فلسطین نے تاریض کو تین سبق دیئے ۔سامراجی نظام نے فلسطین کے مسئلہ پیدا کیا ،معاشی ،سماجی و سخاوتی طور پر مظلوم فلسطینی عوام کو محکوم بنادیا جو تقسیم در تقسیم کے فارمولا کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔سامراجی قوتوں کے خلاف اب دنیا بھر کے انسانوں کو کھٹرا ہوناپڑھئے گا مسئلہ فلسطین صرف امت مسلمہ کا نہیں یہ انسانیت کا مسئلہ ہے اگر پوری دنیا نے اس کے حل کی کوشیشں نہیں کی تو اس دنیا پر سامراجی قوتوں کا قبضہ ہو جائے گا اور کوئی ملک ان سامراجی قوتوں کے عزائم سے محفوظ نہیں رہے گا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علامہ عباس کمیلی کاکہنا فلسطین فاؤنڈیشن کو مسئلہ فلسطین کی مکمل اگاہی کیلئے عوای اجتماعات کی ضرورت ہے۔ملکی حالات میں مسئلہ فلسطین کے والے سے فلسطین فاؤنڈیشن کی جانب سے کوششوں کو سہراتا ہوں ۔آج بیت المقدس ،مسجد اقصیٰ مسئلہ فلسطین کو مسلم امہ نے پس پش ڈال دیا ہے ،آج امت مسلمہ آپس میں دستوں گریباں ہیں ۔آج جو کچھ مسلم ممالک یمن میں کر رہے ہیں ۔ان ممالک کو چاہیے کے احترام رمضان کا خیال رکھ کر جنگ بندی کا اعلان کریں ۔جمیعت علماء پاکستان کے رہنماء علامہ قاضی احمد نورانی آج دنیا بھر کے مسلمانوں میں فساد پیدا کر نے کی سازش اسرائیلی صہیونی ایجنڈا ہے ۔فلسطینی مسلمانوں کی آزادی کی تحریک جاری رہے گی انشا اللہ بہت جلد فلسطین آزاد ہوگا اور ہم قبلہ اول بیت مقدس میں اکھٹا نماز ادا کری گے۔عوامی نیشنل پارٹی کے یوسف بونیری کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین انسانیت کا مسئلہ ہے ۔ یہودیوں نے دھوکے سے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کیا اور عرب حکمرانوں نے اسرائیل کا بھر پور ساتھ دیا ۔باچا خان کا نظریہ فلسطین پر واضح ہے جسکی روح سے خطہ میں موجود مظلوم فلسطینی عوام کو ان حق ملنا چاہئے اور اسرائیل کے وجود کو ختم ہونا چاہیے ۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کے مطلوم فلسطینی عوام کو سلام ہے جو اسرائیلی مطالم کے کاطر ابھی جھکے نہیں ۔فلسطینی عوام کو ان کا بینادی حق ملنا چاہیے ۔غاصب اسرائیل کے خلاف امت مسلمہ کو مل کر جدا جہد کرنی چاہئے ۔عرب حکمرانون کے فلسطینی عوام کو دھوکا دیان ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فردوس شمیم نقوی پاکستان تحریک انصاف 127دن کا دھرنا فلسطین کیلئے نہیں کر سکتی ہے ہمیں اپنے دامن میں جھاکنہ چاہئے ۔امت مسلمہ کی یکجہتی سے فلسطینی مسلمانو ں کا ان کا حق دلوایا جا سکتا ہے ۔یکجہتی پاکستان ہی یکجہتی فلسطین ہے ہمیں اپنی نئی نسل کو مسئلہ فلسطین اور عالمی استعماری قوتوں کی اگاہی کیلئے مختلف پروگرامات کرانے کی ضرورت ہے اور پوری ملک میں فلسطینی مسلمانوں کی آواز فلسطین فاؤنڈیشن کے زریعہ پہچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan