Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس کے خلاف عباس ملیشیا کی گرفتاری مہم جاری

ajhezetabbasbeerzait عباس ملیشیا کی جانب سے مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے- فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ دور روز میں حماس کے پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا- جن میں اسرائیلی جیلو ں میں قید فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن حسن یوسف کے بیٹے بھی شامل ہیں- نابلس میں زہدی صانع کو گرفتار کیا گیا جو حال ہی میں اسرائیلی قید سے رہا ہو کر آئے تھے – زھدی صانع نے اسرائیلی قید سے رہائی پائی تو عباس ملیشیا کے اہلکاروں کو منتظر پایا – زہدی صانع اسرائیلی جیلوں میں چھ ماہ تک پابند سلاسل رہے – قابل ذکر بات ہے کہ عباس ملیشیا کی اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے طلبہ رہنماؤں کے خلاف مہم تیز ہوگئی – حماس کی طلبہ تنظیم کے رہنمائوں اور کارکنوں کو نہ صرف یونیورسٹی اور ہاسٹلز سے گرفتار کیا گیا بلکہ ان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے – دوسری جانب عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج کے درمیان حماس کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کا تبادلہ بھی جاری ہے – چند دن قبل نابلس میں حماس کے رہنما الشیخ امجددیربہ کو عباس ملیشیا کی جیلوں سے رہائی ملی تو اسرائیلی فوج نے انہیں اغوا کرلیا –

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan