Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسماعیل ھنیہ کا سعد حریری کوفون، قومی حکومت کی تشکیل پر مبارکباد

ismail-haniya2 فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے اپنے لبنانی ہم منصب سعد حریری کو ٹیلیفون پر ملک میں سیاسی انتشار ختم کرنے اور قومی حکومت کی تشکیل پرمبارک باد دی ہے۔ جمعرات کے روز اسماعیل ھنیہ نے لبنانی وزیراعظم سعد حریری سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے لبنانی عوام کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ لبنانی سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی حکومت کی تشکیل ایک اہم کامیابی اور لبنانی عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ قومی حکومت کی تشکیل سے ملک کے داخلی مسائل کے حل میں مدد ملے گی جبکہ بیرونی چیلنجز سے نمٹنے میں بھی آسانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور لبنان کےعوام کے تاریخی برادرانہ، دوستانہ اور بہترین ہمسائے کے تعلقات ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لبنان کی نئی حکومت فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کی حمایت جاری رکھے گی۔ دوسری جانب لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے اسماعیل ھنیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام اور سیاسی جماعتیں بھی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فلسطین میں قاہرہ کے توسط سے مفاہمت کے لیے جاری کوششیں جلد کامیاب ہوں گی اور لبنان کی طرح فلسطین میں بھی قومی حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار ہوگی۔ اسماعیل ھنیہ نے یورپی امدادی قافلے میں شامل انسانی حقوق کے مندوبین سے بھی ملاقات کی اور ان کی جانب سے غزہ کے شہریوں کی مدد کرنے پر یورپی عوام اور انسانی حقوق کے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan