Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس کی جانب سے راکٹ تجربے کی خبروں کی تردید

ezzat-al-resheq2 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس نے حال ہی میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے دوسرے راکٹ کا تجربہ کیا ہے۔ ہفتے کے روز شام کے دارالحکومت دمشق میں حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق نے اپنے ایک بیان میں اسرائیلی میڈیا کی خبروں پر ردعمل میں کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں بلکہ یہ حماس کے خلاف اسرائیل کے مکروہ پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس طرح کی الزام تراشی کرکے غزہ پر دوبارہ حملے کی راہ ہموار کرنا چاہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ صہیونی میڈیا میں ایسے شوشے چھوڑے جا رہے ہیں جن میں کوٓئی صداقت نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan