Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عالمگیریت مخالف تنظیم کا غزہ کی طرف یکجہتی مارچ کا اعلان

gaza-anti-globalization-march “عالمگیریت کی مخالف عالمی تنظیم اور امریکا، اسرائیل بالادستی مخالف محاذ” نے آئندہ ماہ دسمبر کی ستائیس تاریخ کو مصر سے غزہ کی طرف یکجہتی امن مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یکجہتی مارچ کا اعلان غزہ پر اسرائیلی حملے کی یاد میں کیا گیا ہے۔ تنظیم کے زیرانتظام یہ ریلی رفح کے راستے غزہ داخل ہو گی جس کی قیادت سابق امریکی صدر جمی کارٹر اور جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کریں گے۔ گزشتہ روز قاہرہ میں تنظیم کے مقامی دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ریلی کا مقصد اہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے اور جنگ کے دوران اہل غزہ کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم کو بے نقاب کرنا ہے۔ مارچ کو”عظیم آزادی ” کا نام دیا گیا ہے جبکہ اس دوران ہمارا نعرہ”غزہ اور عالمی ضمیر” ہوگا۔ بیان میں کہا گیا کہ عالمگیریت مخالف محاذ کے اس پروگرام میں دنیا بھر میں انسانی حقوق کے 150 اداروں کے مندوبین، دنیا بھر سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز، ہالی وڈ اور فلم کی دنیا سے وابستہ افراد اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ بیان میں کہا گیا کہ تنظیم غزہ جنگ کے ایک سال مکمل ہونے کے حوالے امریکا سمیت دنیا کے مختلف براعظموں میں سیمینارز اور جلسے جلوسوں کا اہتمام کرے گی تاکہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم کی یاد تازہ کرتے ہوئے متاثرین جنگ سے اظہار یکجہتی کیا جا سکے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan