Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس فتح کے ساتھ جنگ نہیں، مصالحت چاہتی ہے: الزھار

palestine_foundation_pakistan_dr-mahmoud-al-zahhar-a-member-of-hamase28099s-political-bureau12

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے مرکزی رہ نما اور سابق فلسطینی وزیرخارجہ ڈاکٹرمحمود الزھار نے کہا ہےکہ ان کی جماعت فتح کے ساتھ جنگ نہیں بلکہ مفاہمت چاہتی ہے تاہم یہی سوچ دوسری طرف سے بھی ظاہر ہونی چاہیے. مفاہمت کے لیے ضروری ہے کہ وہ قومی اتفاق رائے کے تحت ہو اور اس کے تحت مغربی کنارے میں حماس کو آزادانہ کام کرنے کا موقع دیا جائے اور تنظیم کے تمام زیرحراست ارکان رہا کیے جائیں. غزہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئے مزاحمت کا اصل پروگرام اسرائیل کے خلاف جنگ ، فلسطینی مقدسات کی حفاظت اور اپنے وطن کی غصب شدہ سرزمین کودشمن کے قبضے چھڑانا ہے. انہوں نے واضح کیا کہ مغربی کنارے میں سلام فیاض اور صدر محمود عباس کے زیرانتظام سیکیورٹی فورسز کے دشمن کے ساتھ سیکیورٹی تعاون ایک تاریخی غلطی ہے، اگر اسرائیل کے ساتھ عباس فورسز کا سیکیورٹی تعاون برقرار رہا تو یہ فلسطینی عوام کے لیے سخت تباہ کن ثابت ہو گا، کیونہ عباس ملیشیا اسرائیلی فوج کے ساتھ مل کرفلسطینی عوام کے بجائے دشمن کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے. ڈاکٹرالزھار نے مزید کہا کہ محمود عباس اور ان کی ٹیم کو بھی اندازہ ہے کہ وہ اسرائیل سے براہ راست مذاکرات اور سیکیورٹی تعاون کر کے کس طرف جا رہے ہیں، تاہم وہ اس غلطی سے بازنہیں آ رہے. حالانکہ انہیں یہ اچھی طرح اندازہ ہے کہ ان کے اس طرزعمل کو فلسطینی عوام میں کس نظر سے دیکھا جاتا ہے. انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام کے سامنے ایک طویل اور مشکلات بھرا راستہ ہے، ہماری قوم کے پاس مشکلات سے نبردآزما ہونے کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے مسلح مزاحمت اور جہاد. دنیا میں ہمیشہ مظلوم کا یہی ہتھیار رہا ہے. ڈاکٹرالزھارنے کہا کہ حماس کسی ملک یا دوسری جماعت کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پرقائم ہے اور اس پر قائم رہے گی. انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل غزہ، لبنان، شام یا ایران میں سے کسی ایک کے ساتھ جنگ چھیڑ سکتا ہے. اسرائیل کی طرف سے مسلسل جنگی مشقیں یہ اشارہ دیتی ہیں خطے میں قیام امن کی سفارتی کوششوں میں ناکامی کے بعد اسرائیل کسی ایک سمت میں جنگ چھیڑ سکتا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan