Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اردنی امدادی قافلے کی “لائف لائن5” میں شمولیت

palestine_foundation_pakistan_lifeline-5-aid-convoy-to-the-gaza-strip8

اردن اور دیگر یورپی ممالک سے آنے والا ایک اور امدادی قافلہ غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے عازم سفر کارواں “لائف لائن 5” میں شام کی بندرگاہ لاذقیہ میں شامل ہو گیا ہے. نئے امدادی قافلے میں 138 انسانی حقوق کے رضاکار، عالمی شخصیات اور 52 گاڑیاں شامل ہیں جن پر امدادی سامان لادا گیا ہے. اردنی امدادی قافلے کے نگران کمیٹی کے رکن میسرہ ملص نے لاذقیہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا امدادی قافلہ ایک روز قبل دمشق کی طرف عازم سفر ہوا تھا، جو پیر کی شام کو لاذقیہ پہنچا. قافلے میں امدادی سامان کی 40 گاڑیاں اردن سے لائی گئی ہیں جبکہ 12 گاڑیاں یورپ کے دیگرممالک سے امدادی سامان لے کر کاررواں میں شمولیت کےلیے اردن کے راستے آئی ہیں. ملص کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ آنے والے 138 انسانی حقوق کے رضاکاروں میں کویت،اردن، عمان اور بحرین کے شہری بھی شامل ہیں. ایک سوال کے جواب میں ملص کا کہنا تھا کہ امدادی قافلہ ایک روز لاذقیہ میں پڑاٶ ڈالے گا اور منگل کی شام یا بدھ کی صبح کو باقی قافلوں کے ہمراہ مصری بندرگاہ العریش کی طرف روانہ ہو گا، جہاں العریش سے خشکی کےراستے امدادی سامان غزہ لے جایا جائے گا. خیال رہے کہ برطانوی دارالعوام کے رکن جارج گیلوے کی زیرقیادت آنے والے اس امدادی قافلے نے پچھلے ماہ اپنے سفر کا آغاز کیا تھا، اب تک یہ امدادی قافلہ کئی ممالک سےہوتے اتوار کے روز شام کی لاذقیہ بندرگاہ پہنچا جہاں چند روز کے قیام کے بعد مصری بندرگاہ العریش کی طرف روانہ ہو جائے گا. امدادی قافلے میں کھانے پینے کی اشیاء،ادویہ، کپڑے، کھیلوں کا سامان، اسٹیشنری اور ضرورت کی دیگراشیاء شامل ہیں. قافلے کا مقصد محاصرہ زدہ فلسطینی شہر کی مشکلات میں کمی کرنا اور معاشی ناکہ بندی کو توڑنا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan