Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس امن کی راہ میں رکاوٹ ہے: صائب عریکات

saeb-erekat-chief-palestinian-negotiator2 رام اللہ انتظامیہ کے اسرائیل کے ساتھ مزاکرات کار صائب عریکات نے اپنی ایک تحریر میں جو جمعہ کو اسرائیلی اخبار ہرٹز میں شائع ہوئی کہا ہے کہ امن عمل میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) ایک رکاوٹ ہے۔قا بض اسرائیلی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت میں تعطل پر سراسیمگی کا اظہار کرتے ہوئے عریکات نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مزاکرات بحال نہ ہونے سے رام اللہ انتظامیہ کا وقار مجروح ہو گا۔ صائب عریکات نے خبردار کیا کہ فلسطینی انتظامیہ کو دو ریاستی تصور اور اوسلو ایکارڈ سے دستبردار ہو کر ایک ایسی ریاست کی تشکیل پر آمادگی کا اظہار کرنا چاہئے جس میں دونوں قومیں ایک ساتھ رہ سکتی ہیں۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق 21 صفحات پر مشتمل ایک دستاویز یورپی سفارت کاروں میں تقسیم کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ محمود عباس اور سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ اورسابق امریکی صدر جارج بش کے درمیان اس پر کسی حد تک اتفاق رائے ہوا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan