Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یورپ نے موساد کے قاتل گینگ کے خلاف تحقیقات میں سست روی اختیار کر لی

european-suspects-11-involved-in-the-killing-of-hamas-leader-mahmoud-al-mabhouh امریکی خبررساں ایجنسی”ایسوسی ایٹیڈ پریس” نے انکشاف کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کمانڈرمحمود المبحوح کی موساد کے ایجنٹوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ اورقاتل گینگ کی جانب سے یورپ کے جعلی پاسپورٹ کے استعمال کی تحقیقاتکے معاملے پر یورپ نے سست روی کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یورپ کو خدشہ ہے محمود المبحوح کے قتل میں ملوث افراد اور جعلی پاسپورٹ سیکنڈل کی شفاف تحقیقات کی گئیں تو اس میں موساد کے خلاف کارروائی ہوگی اور یورپ کی وجہ سے موساد کے خلاف کارروائی ہوئی تو اس سے یورپ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پانچ یورپی ممالک سوئٹرزلینڈ، اٹلی، فرانس، جرمنی اور ہالینڈ جن کے پاسپورٹ پرقاتل گینگ نے دوبئی کا سفر کیا اور کارروائی کے بعد واپس انہی ممالک میںآئے وہ قاتل گینگ کے خلاف کارروائی میں نرم روی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یورپی ممالک اپنے شہریوں کی جانب سے جعلی پاسپورٹ کے ذریعے دبئی کے سفر سے متعلق دبئی کی پولیس کے کئی سوالوں کا جواب دینے سے گریزاں ہیں اور جوابات دینے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق نیوز ایجنسی کے نامہ نگارنے قاتل گینگ کے متعلقہ یورپی ممالک کے حکام سے رابطہ کرنے پر انہوں نے مبحوح کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کے امکان سے انکار کیا۔ رپورٹ میں سوئس اٹارنی جنرل کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کے ملک کے پاس مشتبہ افراد سے تحقیقات کے لیے مبحوح کے قتل کے سلسلے میں مکمل ثبوت موجود ہیں جس کےباعث وہ مزید تحقیقات کا کوئی نیا سلسلہ شروع نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب اٹلی اور ہالینڈ نے بھی اپنے شہریوں کے خلاف مزید تحقیقات کے امکان کو رد کر دیا ہے۔ اٹلی، ہالینڈ اورسوئٹرز لینڈ کا موقف ہے کہ دبئی پولیس کی جانب سے انہیں مزید تحقیقات کے سلسلے میں کوئی نئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ دبئی پولیس عالمی تحقیقاتی ادارے اور بین الامی پولیس انٹرپول سے مشتبہ افراد کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan